چلڈرن ایشین گیمز،پاکستانی حسن علی بھولا نےگولڈمیڈل اپنےنام کرلیا

چلڈرن ایشین گیمز،پاکستانی حسن علی بھولا نےگولڈمیڈل اپنےنام کرلیا
کیپشن: Children's Asian Games, Pakistan's Hasan Ali Bhola won the gold medal

ایک نیوز:چلڈرن ایشین گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے حسن علی بھولا نے کرغزستان کے ریسلر کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔
تفصیلات کےمطابق روس کے شہر یاکوتسک میں جاری گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے واحد ریسلر حسن علی بھولا شریک ہیں ۔

جنہوں نے آذربائی جان، تاجکستان اور منگولیا کے ریسلرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی اور پھر فائنل میں کرغستان کے حریف ریسلر کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے گولڈ میڈل اپنے سینے پر سجایا۔