وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کااجلاس

وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کااجلاس
کیپشن: Cabinet Committee meeting chaired by the Federal Minister of Finance

ایک نیوز:وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کا اجلاس ہوا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں (CCoSOEs) کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ، وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ نے شرکت کی۔

  اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔کمیٹی نے مختلف وزارتوں/ ڈویژنوں کی جانب سے اپنے متعلقہ ریاستی ملکیتی اداروں(ایس او ایز )  کے ضروری ہونے یا بصور ت دیگر ادارہ کے طور پر ہونے کی درجہ بندی کے لیے پیش کردہ سمریوں پر غورو خوض کیا۔
 کابینہ کمیٹی نے پاور ڈویژن، وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کی جانب سے پیش کی گئی سمریوں کی منظوری دے دی ۔جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کے ایجنڈے کو مزید غور و خوض کے لیے موخر کر دیا گیا۔