ایک نیوز:مہنگائی سےستائی عوام کےلئےایک اوربُری خبر،بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ سےآٹےکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نے عوام کوریلیف دینےکےلئےآٹےکی قیمت میں بڑی کمی کی تھی جوکہ بس وقتی تھی کیونکہ حکومت نےبجٹ میں ٹیکسوں کی برمارکردی ہےجس سےہرچیزکی قیمت میں اضافہ ہورہاہے۔
چیئرمین عامر عبداللہ فلور ملز ایسوسی ایشن کاکہناہےکہ بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ سے آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 سے 7 روپے فی کلو اضافہ ہو جائے گا۔ گندم کی مصنوعات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذگندم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا ۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہفتے کو لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، حکومت سے گندم کی مصنوعات پر ٹیکس واپس لینے کی اپیل کی ہے، حکومت نے ٹیکس واپس نہیں لیا تو فلور ملز بند کرنے سمیت ہڑتال کی کال بھی دی جاسکتی ہے۔
عامرعبداللہ کامزیدکہناہےکہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے آٹا،میدہ اور فائن آٹا 7،روپے فی کلو مہنگا ہو جائے گا، ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذکے بعد آٹا کا 10کلوکے تھیلے میں 106روپے کا اضافہ ہو جائے گا، میدہ فائن آٹے کی قیمت میں 460روپے فی بوری کا اضافہ ہوجائے گا۔ صرف دو فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں،98فیصد سیلز ٹیکس غریب عوام سے وصول کیا جائے گا، ہولسیلر اور رٹیلر پر ٹیکس کے نفاذ سے قیمتوں بڑھنے سے عوام متاثر ہو گی۔فلور ملز ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کا کام نہیں کرسکتے ۔فلور ملز ایسوسی کا دو ٹوک اعلان حکومت فلور ملرز کو کیا ایف بی آر کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔