ایک نیوز: توہین الیکشن کمیشن اورتوہین چیف الیکشن کمشنرکیسزکےمعاملےپربانی پی ٹی آئی اورفوادچودھری کونوٹس جاری کردئیے گئے۔
بانی تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11جولائی کوہوگی ،فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11جولائی کوہوگی، دو سال سے کیس زیرالتواہے ،گزشتہ سماعت پر فواد چودھری پیش نہیں ہوسکے تھے۔
توہین الیکشن کمیشن،وچیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پرفرد جرم عائد کرچکا ہے، فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔