ایڈوانس ٹیکس،حکومت اورپیٹرول ڈیلرزکےمابین مذاکرات پھرناکام

ایڈوانس ٹیکس،حکومت اورپیٹرول ڈیلرزکےمابین مذاکرات پھرناکام
کیپشن: Negotiations between advance tax, government and petrol dealers failed againNegotiations between advance tax, government and petrol dealers failed again

ایک نیوز: ایڈوانس ٹیکس ،ملک بھرمیں پیٹرول پمپس بندکرنےکےمعاملےپرحکومت اورپیٹرول ڈیلرزکےمابین ہونےوالےمذاکرات ایک بارپھرناکام ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نےبجٹ میں پیٹرولیم ڈیلرزکےلئےایڈوانس ٹرن اوورٹیکس لگایاہےجس کی بنیادپرپیٹرولیم ڈیلرزنےحکومت کوٹیکس واپس لینےکےلئے وارننگ دی ۔وارنہ پیٹرول پمپس بندکردیں گے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے ،پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5جولائی کی صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کاکہناتھاکہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں ، مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہ نکلا ہڑتال کی جائے گی ۔کاروبار ٹیکسوں سے نہیں چل سکتے، آج رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی کرنا شروع کر دیں گے،جب تک حکومت مطالبات مان نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
عبد السمیع خان کامزیدکہناتھاکہ ملک بھر میں 14ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی کو بند رکھیں گے، بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس 0.5 فیصد عائد کیا گیا، حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ٹیکس واپس لیا جائے، مطالبات نہیں مانے جارہے ہڑتال کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ۔
دوسری جانب پیٹرولیم ایسوسی ایشن دوحصوں میں تقسیم ہوگئی،راولپنڈی پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی خبروں کی تردید کر دی ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کے مطابق رہے گی،  چند عناصر کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی۔
 پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، حکومت کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، حکومت کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔