بانی پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی،عظمیٰ بخاری کاردعمل آگیا

Jul 04, 2024 | 21:35 PM

ایک نیوز:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہناہےکہ بانی پی ٹی آئی اورتحریک انصاف کےخلاف کارروائی کی خبرپرانی ہے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزپنجاب کابینہ کی جانب سےبانی پی ٹی آئی کےخلاف شو اہدکےتحت کارروائی کی اجازت کی دستاویزات منظرعام پرآئی تھیں۔جس پرردعمل دیتےہوئےوزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ اس پرانی خبر کو دوبارہ سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے،بانی پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب حکومت کو ایک درخواست موصول ہوئی تھی، اس درخواست کی بنیاد پر پنجاب کابینہ نے کارروائی کے لیے وزارت داخلہ پنجاب کو درخواست ریفر کی۔

 عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ اب وزارت داخلہ پنجاب اس درخواست پر غور و فکر کر رہی ہے بانی تحریک انصاف کے خلاف کن دفعات کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب حکومت نے ابھی مزید کوئی نئی کارروائی نہیں کی۔

مزیدخبریں