اسرائیل غزہ میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے ، وزیر اعظم 

Jul 04, 2024 | 20:34 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ اسرائیل غزہ میں ظلم کےپہاڑتوڑرہاہےاورجنگی جرائم کاارتکاب کررہاہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےشنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس اورایس ای اوپلس سمٹ میں فلسطین کی صورتحال کےحوالےسےواضح اوردوٹوک موقف اختیارکیا۔وزیراعظم نے غزہ کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی برادری پر اسرائیلی کو جوابدہ بنانے اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر زوردیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے ،عالمی عدالتی انصاف بھی اسرائیل کی بہیمانہ کارروائیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دے چکی ہے، اسرائیل غزہ میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔
عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی رسائی کے لئے اپنی کوششیں تیز تر کرے ،پاکستان کا موقف ہے کہ تمام تر دیرینہ تنازعات کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ فلسطین میں 37 ہزار کے قریب معصوم لوگوں کو شہید کیا جا چکا ہے جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے ،اسرائیل کی جانب سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بے گھر کیا گیا،پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی ہے جس کے تحت فلسطینی ریاست کا قیام ہو اور جس کا دارالحکومت القدس ہو ۔

مزیدخبریں