بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافےکی منظوری،اپوزیشن نے مستردکردی

بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافےکی منظوری،اپوزیشن نے مستردکردیا
کیپشن: The approval of the increase in the basic price of electricity was rejected by the opposition

ایک نیوز:وفاقی کابینہ کی جانب سے بجلی کی بنیادی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کےمعاملےپر تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت آئےروزبجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتی رہتی ہے۔کبھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اورکبھی فکسڈٹیکس کی مدمیں یاپھربنیادی ٹیرف کی مدمیں ہوشربااضافہ کردیاجاتاہے۔

ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کاکہناتھاکہ ملک پر قابض مینڈیٹ چور حکومت ہرلحاظ سے عوام دشمن حکومت ہے ،جس کا ہر اقدام عوام کے معاشی قتل کا سبب بن رہا ہے،ظالمانہ ٹیکسز پر محیط بجٹ کے بعد بجلی کی بنیادی قیمت میں ہوشربا اضافے سے نہ صرف عوام کی قوت خرید متاثر ہو گی بلکہ گھریلو معیشت کا جنازہ نکل جائے گا۔
رؤف حسن کامزیدکہناتھاکہ عوامی نمائندگی سے محروم اقتدار پر قابض حکمرانوں کا ہدف عوام، متوسط طبقہ اور تنخواہ دار طبقہ ہے جبکہ اشرافیہ کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، عوام کی غیر نمائندہ مینڈیٹ چور حکومت سے اقتدار کی واپسی تک ملک اور عوامی مفاد کی حفاظت کسی طورپر ممکن نہیں، بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے اور فی یونٹ قیمت کو کم از کم اپریل 2022 کی سطح پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔