ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری دوروزہ دورےپربلوچستان پہنچ گئے۔
ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ کے اعشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ پارٹی ارکان صوبائی اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف فنڈز کی تقسیم کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ذرائع کےمطابق پارٹی قیادت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی ارکان سے ملنے کا فیصلہ کیا۔بلوچستان کابینہ کے کچھ ارکان بھی وزیراعلیٰ سے نالاں ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ناراض ارکان سے ملاقاتیں بھی کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی۔