وزیراعلیٰ مریم نوازکاگوجرانوالہ کیلئےمیگاپراجیکٹس کااعلان

وزیراعلیٰ مریم نوازکاگوجرانوالہ کیلئےمیگاپراجیکٹس کااعلان
کیپشن: Chief Minister Maryam Nawaz announced mega projects for Gujranwala

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ کے لئے چار میگا پراجیکٹس کا اعلان کر دیا وزیر اعلیٰ پنجاب  نے واہنڈو انٹر چینج پر فارسٹیشن  کا افتتاح کر دیا-مریم نواز  نے گوجرانوالہ ایکسپریس وے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپہلوانوں کےشہرگوجرانوالہ کےلئےترقیاتی پراجیکٹس کااعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےگوجرانوالہ میں میٹروبس پراجیکٹ کےلئےفوری اقدامات  کاحکم دیامریم نوازنےگوجرانوالہ کی چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کاحکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ نےشہر میں سرکاری سطح پر پہلا سٹیٹ آف آرٹ کارڈیک ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔کارڈیک سرجری اور کیتھ لیب بھی فراہم کی جائے گی ،پیڈز اور برن یونٹ بھی قائم ہوں گے ،نگار چوک سٹیڈیم کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے اور جلد از جلد تکمیل کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہدایت کی کےگوجرانوالہ میں پارکس بنائی جائیں،گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی بیوٹی فیکیشن کرنے کی ہدایت بھی کی۔گوجرانوالہ میں فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔
گوجرنوالہ میں واسا کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیاگیا،ڈرین کی صفائی یقینی بنانے کا حکم دیا،گوجرانوالہ میں خواتین کی ہیلپ کے لئے "پنک وہیل " پراجیکٹ پولیس سے متعلق خواتین کی شکایات پر لیڈیز پولیس پنک بائیک پر فوراً پہنچیں گی۔وزیراعلیٰ نےمصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیا ضروریہ کےنرخ نیچے لانے کی ہدایت کی۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب میں پہلی مرتبہ دیہات میں باقاعدہ صفائی اور روڈز کی مرمت کی جا رہی ہے۔ مون سون کے دوران بارش کے پانی کا جلد اخراج یقینی بنایا جائے ۔ کسی کو بےروزگار نہ کریں،ریڑھی والوں کو منظم طریقے سے روڈ سائڈ پر کھڑا کیا جائے۔ واٹر فلٹریشن ، سٹریٹ لائٹس فنکشنل اور مین ہول کور لگائے جائیں ۔ گوجرانوالہ میں ڈرگز کے سدباب کے لئے آپریشن جاری رکھا جائے ۔محرم الحرام میں سبیل اور کھانا حکومت کی طرف سے دیا جائے گا ۔ ورچوئل پولیس سٹیشن سے 40 ہزار خواتین کو سروسز فراہم کر چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی اور بھتہ خوری ختم کرنے پر پولیس کو سراہا۔
 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی۔
ارکان اسمبلی نے مسائل ، تجاویز اور سفارشات پیش کیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تجاویز نوٹ کیں اور عملدرآمد کے احکامات جاری کئیے۔
 وزیر اعلیٰ مریم نوازکوگوجرانوالہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ، میسر مونسپل سروسز سے آگاہ کیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سی ایم اینی شیٹیو پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ،مریم نوازکو گوجرانوالہ کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا ۔
وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر صہیب احمد ملک، خرم دستگیر خان ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر، چیف سیکرٹری، سیکرٹری مواصلات وتعمیرات، سیکرٹری جنگلات، کمشنر، ڈی سی، آر پی او اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔