کاروبار کے اختتام پرڈالرمہنگا  

کاروبار کے اختتام پرڈالرمہنگا
کیپشن: At the close of business, the dollar is expensive

ایک نیوز:انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔
ڈالر مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پرصبح زبردست تیزی دیکھی گئی تھی،پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، ہنڈرڈانڈیکس میں 359 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، پاکستان سٹاک مارکیٹ 80 ہزار 593 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی تھی۔        
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا تھا، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا تھا۔