(ویلکم ٹو پاک - ٹیکس – تان) احمد علی بٹ حکومت کیجانب سے بےجا ٹیکسز   پر  سیخ پا

Jul 04, 2024 | 16:31 PM

 ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مزاحیہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ حکومت کیجانب سے عائد کردہ بےجا ٹیکسز  پر  سیخ پا ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار و میزبان نے حکومت کو اپنے ہی طنز ومزاح کے انداز میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کے 100 دن، فضائی سفر پر ٹیکس، پراپرٹی خرید و فروخت پر ٹیکس، کھانے پینے کی بنیادی اشیا پر ٹیکس، بجلی پر ٹیکس، اشیاء اور مصنوعات پر ٹیکس، ٹیکس ادا کرنے پر ٹیکس۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ ویلکم ٹو پاک - ٹیکستان

اداکار و میزبان کی انسٹا سٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزیدخبریں