ایک نیوز: پاور ڈویژن اعلامیہ میں کہا ہے کہ جولائی 2024سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے، بجلی کےنئے ٹیرف سےزیادہ تر لوگوں کے ماہانہ بل پرتھوڑا سا اثر ڈالیں گے، بجلی کے بلز میں کم سے کم اضافے کیلئےحکومت 440 ارب کی سبسڈی دے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک کروڑ68 لاکھ یا 58 فیصد غریب گھریلوصارفین کےلیے اضافہ2فیصد سےکم ہوگا،امیر 42 فیصد صارفین کے لیے اوسطاً 9 فیصد اضافہ ہوگا، پاور ڈویژن معیشت بہتر ہونے پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی توقع ہے، پاور ڈویژن جنوری2025 تک تمام صارفین کے لیے بجلی کے نرخ جون2024کے مقابلے اوسطاً 3 فیصد کم ہونے کی توقع ہے۔
بجلی شعبے کے مقررہ 75 فیصد لاگت کے پیش نظر فکسڈچارجز کا اجرا ضروری تھا،ملکی صنعت کے فروغ کیلئے صنعتی شعبہ سے 150 ارب کا بوجھ کم کر دیا گیا،نیپرا کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،حکومت نے 51 فیصد تک یا 7.12 روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے، یہ اضافہ ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ اضافہ ہے، 32.5ملین صارفین پر 850ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، 32.5ملین صارفین میں سے 26ملین غریب ترین اور مڈال انکم گروپ میں ہیں فیصدی کے اعتبار سے یہ رقم انہی غریب صارفین سے وصول ہوگی۔
حکومت نے 3.95 روپے سے 7.12 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا ہے، یہ اضاف 14.3 فیصد سے 51 فیصد تک بنتا ہے، ایک سے سو یونٹ والے صارفین پر بھی اسکا اثر پڑیگا، یونیفارم ٹیرف 28.44 روپے فی یونٹ سے سے 33روپے فی یونٹ تک ہوگیا ہے ۔
بجلی کے ایک یونٹ کا کم سے کم نرخ 11.69روپے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ 48.48 روپے فی یونٹ پہنچ گیا ہے،ان نرخوں میں ٹیکسز، ماہانہ ایڈجسٹمنٹس اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور ایف بی اے بھی شامل ہوگا۔
دوسری جانب کس صارف کے لیے بجلی کا ٹیرف کتنا بڑھ کر کتنا ہوجائے گا؟ کابینہ نےگھریلو صارفین کے لیےبجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا ۔
سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف57 روپے63 پیسے تک بڑھ جائے گا، ایڈجسٹمنٹس ، ٹیکسز ملاکر فی یونٹ بجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف 65روپےسے تجاوزکرجائےگا ،وفاقی کابینہ نےبجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا ۔
نان پرویکٹڈ گھریلو صارفین کا ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف7.11روپے اضافے سے23.59 روپے ہوجائے گا ماہانہ101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوجائے گا ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے ہوجائے گا ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے ہوجائے گا ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے41.36روپے ہوجائے گا ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے ہوجائے گا ماہانہ601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے ہو جائیگا ۔
ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوجائے گا، ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا، ماہانہ 51 سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا ،ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کاٹیرف 3.95 روپے اضافے سے11.69 روپے ہوجائے گا ۔
ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپےاضافے سے 14.16 روپے ہوجائےگا ،نیپرا یکساں ٹیرف کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست پر 8 جولائی کو سماعت کرے گا۔
نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے۔