ایک نیوز: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رہنماوں کی ملاقات جاری ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز،شہریار آفریدی ملاقات میں موجودہیں۔
فردوس شمیم نقوی،روف حسن،جنید اکبر،انتظار پنجھوتہ ایڈووکیٹ بھی ملاقات میں موجودہیں، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی اختلافات پر رہنماوں کو آج اڈیالہ جیل طلب کر رکھا ہے۔ ملاقات سے قبل شاندانہ گلزار نے اڈیالہ جیل کے باہر ایک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ کو بانی پی ٹی آئی نے بلایا ہے آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، بانی پی ٹی آئی سے گزارش کرونگی کہ عمر ایوب کا استعفی قبول نہ کریں ، پارٹی میں کوئی پختون پنجابی گروپ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہماری متحد ہے ہم سب بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں ، مخالفین ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں سوائے ہم میں تھوڑ پھوڑ کے ، آج مستقبل کے حوالے سے بات چیت ہو گی ۔