سونا خریدنے والوں کیلئے برُی خبر،بڑا اضافہ ہوگیا

سونا خریدنے والوں کیلئے برُی خبر،بڑا اضافہ ہوگیا
کیپشن: Bad news for gold buyers, big rise

ایک نیوز : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوا،سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 43 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا،10 گرام سونا 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے پر پہنچ گیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2355 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔    

گزشتہ روز بھی  سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے پر پہنچ گیا تھا ۔