پنجاب حکومت کے افسران کی شاہ خرچیاں،سرکاری خزانے سے لاکھوں اڑا دیے

پنجاب حکومت کے ماتحت آفسران کی شاہی خرچیاں،سرکاری خزانے سے لاکھوں اڑا دیے
کیپشن: The princely expenses of officers under the Punjab government, blew millions from the government treasury

ایک نیوز: پنجاب حکومت کےافسران کی شاہی خرچیاں جاری ہیں،سابق صوبائی محتسب اعظم سلیمان نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ریٹائیرمنٹ سے چند دن قبل ساتھی افسران کو 76 لاکھ 87 ہزار روپے کی مالیت کے بارہ قیمتی موبائل بانٹ دیے۔
 اعظم سلیمان کے عہدے کی معیاد 28 جون 2024 کو ختم ہوئی ، صوبائی محتسب آفس کے تمام افسران کے پاس پہلے ہی قیمتی سرکاری لیپ ٹاپ اور ٹیب موجود ہیں، سیکرٹری محتسب آفس طاہر رضا نے موبائل فونز کی انوکھی منطق دی ہے کہ محتسب پنجاب آفس کو پاکستان کے بیرون ممالک دوسو سفارت خانوں سے لنک کرنے کے لئے یہ فون خریدے گئے جبکہ بیرون ملک مسائل حل کرنے کیلئے سافٹ وئیر ابھی تک تیار نہیں ہو سکا ہے۔
طارق رضا کے بقول بیرونی ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی تیاری کیلئے لئے کم از کم چار ماہ درکار ہیں ۔
سابق محتسب پنجاب اعظم سلیم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوریلیف دینے کے نام پر 75 لاکھ روپے کی مالیت کے بارہ قیمتی موبائل خرید لئے، بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سافٹ وئیر ابھی تیار نہیں ہو سکا لیکن سرکاری افسران کو مہنگے موبائل فون فراہم کر دئیے گئے۔ 
طاہر رضا سیکرٹری محتسب پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیرون ممالک دوسو سفارت خانوں سے لنک کرنے کے لئے یہ فون خریدے ہیں ، نئے سسٹم کے لئے چار ماہ درکار ہیں ،ایک سال میں 38 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں ،ہماری درخواستوں پر ریلیف دینے کی شرح ننانوے فیصد ہے ۔