صارفین کیلئے سوشل میڈیا ایپ ایکس میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

صارفین کیلئے سوشل میڈیا ایپ ایکس میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
کیپشن: A major change in social media app X for users

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں کمپنی ایک بڑی تبدیلی کرنے جارہی ہے،دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی پوسٹس میں ری پوسٹ ، لائیک اور ریپلائی بٹن ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس بارے میں ایک ایکس صارف نے جب کمپنی سے پوچھا تو مالک ایلون مسک نے اسکی تصدیق کی۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ بٹنوں کی بجائے آئندہ دائیں یا بائیں جانب سےسوائپ  کرنے سے لائیک اور ریپلائی کرنا ممکن ہوگا۔
کسی بھی پوسٹ کو لائیک اور دیگر بٹن ختم کیے جانے کے بعد صرف ویو ز دیکھنے کا آپشن ہی پوسٹس میں نظر آئے گا،مگر کمپنی نے ابھی یہ واضح نہیں کیا ہے کہ  ایسا کب ہوگا ،یہ فیچر کب سے لاگو ہوگا۔
خیال رہے کہ اکتوبر2022میں ایکس کو خریدنے کے بعد ایلون مسک کیجانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
صارفین کیلئے سب سے بڑی تبدیلی 2023میں اس ایپ کا نام تبدیل کرنا تھا،جو کہ ٹوئٹر سے تبدیل کرکے ایکس کر دیا گیا تھا،حال ہی میں کمپنی نے ایکس میں پبلک لائیکس کے آپشن کو بھی پرائیویٹ کر دیاہے۔
یاد رہے کہ اکتوبر2023میں ایلون مسک نے ایکس پوسٹ میں کہا تھا کہ کمپنی جلد ہی ایکس ٹائم لائن سے ( لائیک، ری پوسٹ اور دیگر) بٹنوں کو ہٹا رہی ہے۔