روسی صدر اور شہباز شریف کا مختلف شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کیلئے بڑا اقدام

Jul 04, 2024 | 12:30 PM

ایک نیوز:وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات میں بڑا فیصلہ ہوا ہے،دونوں ممالک کی قیادت کا مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کےلیے روڈ میپ تشکیل دیا جائے گا ۔
ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے فوری بعد وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے،پاکستان کا اعلی سطح کا وفد روس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعظم نے دورہ روس کی تیاریوں اور باہمی تعاون کے روڈ میپ کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ۔
 وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹی دو ہفتوں میں روڈ میپ تشکیل دے گی ،کمیٹی میں بجلی، تجارت، پیٹرولیم، غذائی تحفظ، سیفران کے وفاقی وزرا شامل ہیں، وزیراعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ،کمیٹی میں وفاقی سیکرٹریز پاور ڈویژن، خزانہ، فوڈ سکیورٹی، تجارت، پیٹرولیم، خارجہ، ریلوے، صنعت و پیداوار اور منصوبہ بندی شامل ہیں۔
کمیٹی توانائی، تیل و گیس، سٹیل مل، زراعت، سیاحت، ریلوے اور بینکاری کے شعبوں میں روس کے ساتھ  دو طرفہ تعاون کا روڈ میپ تیار کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔    

مزیدخبریں