ایک نیوز: برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات کےلیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا،پانچ کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 40 ہزار پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 650 نشستوں کے لیے لیبر پارٹی، کنزرویٹو، لبرل ڈیموکریٹس اور دیگر جماعتوں کے ساڑھے 4 ہزار امیدوار امیدوار مدمقابل ہیں۔
انتخابات میں آزاد امیدواروں کے علاوہ برٹش پاکستانی امیدوار بھی قسمت آزمائیں گے،منتخب ارکان 9 جولائی کو پارلیمینٹ کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے، ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد سپیکر کا انتخاب ہو گا۔
لبیر پارٹی کے لیڈر سٹارمر اور کنزرویٹو امیدوار سابق وزیر اعظم رشی سونک نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کردئیے۔