ایک نیوز: آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پرعمل درآمد ہو گیا،وفاقی کابینہ نےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعےسمری کی منظوری لے لی گئی، نیپرانےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط5.72روپےاضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا، نیپرا نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافےکافیصلہ مالی سال2024.25 کےلیےدیا تھا ۔
نیپرا نےبجلی کےٹیرف میں اضافہ کااطلاق یکم جولائی2024 سے کرنےکافیصلہ دیا تھا، نیپرا نےبجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 29.78سے بڑھ کر35.50روپے فی یونٹ منظورکررکھا ہے،گذشتہ مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف7.50روپے فی یونٹ تک بڑھایاتھا۔
مالی سال2022.23 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا، گذشتہ مالی سال 2023.24 کےلیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا گیا تھا،مالی سال 2022-23 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مراحل میں کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، آئی ایم ایف شرائط کے تحت وفاقی حکومت کو 10 جولائی تک بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگا۔