ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ہنڈرڈانڈیکس میں 359 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،پاکستان سٹاک مارکیٹ 80 ہزار 593 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا تھا، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا تھا۔
جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ صبح بھی نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی ، ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈانڈیکس میں 610 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا،مارکیٹ 80 ہزار 163 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی تھی۔