وزیراعظم آج شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے 

Jul 04, 2024 | 09:37 AM

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف دورہء قازقستان میں آج آستانہ میں مصروف دن گزاریں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف آج کی شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہء نظر پیش کریں گے۔
 _ وزیراعظم ایس ای او پلس سمٹ میں بھی شریک ہوں گے اور نیشنل سٹیٹمنٹ دیں گے ، وزیراعظم کی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیوف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔     
خیال رہے کہ گزشتہ روز  آستانہ میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی تھی،ملاقات میں دونوں کے درمیان دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔    

تفصیلات کے مطابق آستانہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنما ئوں نے   شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔

  وزیراعظم سربراہی اجلاس کے موقع پر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔    

اس موقع پر بات کرتے ہوئےوزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سمرقند کے بعد آج آپ سے دوبارہ ملاقات پر بہت خوش ہوں، انتخابات میں کامیابی پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں،آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں،ملکی ترقی کے لئے آپ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں تعاون پر آپ کے شکر گزار ہیں،ہمارے تعلقات کسی دوسرے ملک کے زیر سایہ نہیں ،50اور60کی دہائی میں روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت تھی،وقت آ گیا ہے کہ ہم تجارت کیلئے بینکنگ اور دوسرے معاشی مسائل ختم کریں،روس کے ساتھ اپنے تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں