لاہور سمیت پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار

 لاہور سمیت پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار
کیپشن: Pleasant weather with rain in Punjab including Lahore

  ایک نیوز:صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
  لاہور کے علاقے مسلم ٹاون اچھرہ گڑھی شاہو، مال روڈ، ڈیوس روڈ، فیروزپور روڈ، شالیمار، باغبانپورہ، گوالمنڈی، گلشن راوی، سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔    
بارش کے بعد ٹھنڈی ہوا سے شہریوں میں خوشگوار احساس نے جنم لیا، اب بھی لاہور کا مطلع ابر آلود ہے، لاہور میں آج دن بھر بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 33 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔    
دوسری جانب کراچی میں سرمئی بادلوں کا راج، مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے پھوار کا سلسلہ جاری ہے،آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود اور گرم رہے گا۔    
کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جنوبی خیبرپختونخوا ، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش ہوگی۔

بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، مالاکنڈ،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک،بنوں،لکی مروت، خیبر، باجوڑ،وزیرستان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش کا امکان ہے ،مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال ،سیالکوٹ، میانوالی،ملتان،خانیوال،پاکپتن اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پر بارشیں ہو گی۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل ،بارکھان ، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع  جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدمرطوب رہا  تاہم شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور زیریں سندھ میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔