لاہور:سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کنٹرول کرنا پولیس کے بس سے باہر

Jul 04, 2024 | 01:18 AM

ایک نیوز:لاہورمیں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کنٹرول کرناپولیس کےبس سےباہرہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شہرمیں دن بدن کرائم میں بےحداضافہ ہوگیا،جس سےشہری بہت پریشان ہیں۔
رپورٹ کےمطابق پولیس کی کرائم کنٹرول کرنے کی سب تدبیریں ناکام ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 414وارداتیں رپورٹ  ہوئیں،چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 9گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے ،ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 28افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کرشہریوں سے35  شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔

پولیس کی رپورٹ کےمطابق ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر4شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی،56موٹرسائیکلیں چوری، 5 کاریں چوری،3دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 274ورداتیں رپورٹ  ہوئیں،ناجائز اسلحہ کے30منشیات کے34مقدمات درج کیے گئے۔آپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں 5اشتہاری اور 3عدالتی مفرور دھر لیے۔

مزیدخبریں