ایک نیوز:چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اےسی)کےمعاملےپراپوزیشن ڈٹ گئی۔
تفصیلا ت کےمطابق چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی،پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر نےطارق فضل چودھری سے ملاقات کی۔طارق فضل چودھری کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے لئے اپوزیشن سے 4 نام مانگے گئے تھے۔
چیف وہپ عامرڈوگرکاکہناتھاکہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار ہے،میں آج اسی خط کا جواب دینے آیا تھا، حکومت نے چار نام مانگے ہیں ،اپوزیشن چیئرمین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام پہلے ہی دے چکی ہے، ہم نے درخواست کی ہے کہ شیخ وقاص اکرم کے نام کو ہی کنسیڈر کیا جائے۔
عامر ڈوگر کامزیدکہناتھاکہ وہ نام اپوزیشن نے سوچ سمجھ کے دیا ہے،یہ کمیٹی اپوزیشن کے پاس ہی رہنی ہے، حکومت اپنی من مانیاں کر رہی ہے، حکومت آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے، ہم نے تو گزشتہ حکومت میں اپوزیشن لیڈر کے لئے جو نام آیا اسی پر الیکشن کروا دئے، ہماری طرف سے نام شیخ وقاص اکرم کا ہی ہے۔