لاہورمیں شہنشائے غزل مہدی حسن کی یاد میں تقریب کا انعقاد 

لاہورمیں شہنشائے غزل مہدی حسن کی یاد میں تقریب کا انعقاد 
کیپشن: A ceremony was held in Lahore in the memory of Ghazal Mehdi Hasan

ایک نیوز:لاہور میں شہنشائے غزل مہدی حسن کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انکے صاحبزادوں اور شوبز انڈسٹری سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کےمطابق تقریب کا اہتمام لاہور کے نجی ہال میں کیا گیا جس کا اہتمام مہدی حسن کے صاحبزادے ڈی ایس پی پنجاب پولیس علی سجاد مہدی نے کیا۔ 
تقریب میں استاد مہدی حسن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا  ان کی شاگردی میں رہنے والے غزل گائیکوں نے ان کی غزلیں اور گیت گا کر انہیں ٹریبیوٹ پیش کیا۔ تقریب میں پنجاب پولیس کے حاضر اور سابق افسران بھی شریک ہوئے دیگر شخصیات میں پروفیسر سید محمود غزنوی، طبلا نواز طاری، گلوکار دانیال زیدی، گلوکار  خالد سعید، شہزاد حسن مہدی ، گلوکار غلام عباس، شبیر جھاری اور سجاد حسن مہدی نے شرکت کی۔

  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مہدی حسن فن موسیقی کی ایک اکیڈمی تھے ان کا فیض جاری ہے آج بھی ان کی غزلوں اور گیتوں کو وہی مقام حاصل ہے اور شوق سے سنی جاتی ہیں اور مہدی حسن نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔