ایک نیوز:کراچی میں کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ سےچوری کےمعاملےمیں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق چندروزقبل کراچی کےعلاقےکلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ سےکمپیوٹرکی ہارڈڈرائیوچوری ہوئی تھی۔
ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کاکہناتھاکہ کارروائی کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم سے ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے چوری کیا گیا سامان برآمدکرلیاگیا، برانچ سے چوری کی گئیں ہارڈ ڈرائیو ،کمپویٹرز اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمدکیاگیا ، ملزم حسن نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کے واردات کی پلاننگ کی گئی۔
اسدرضاکامزیدکہناتھاکہ ملزم حسن برانچ میں عمارت کی تعمیرات کے لئے مزدوری کرنے آیا تھا ، ملزم نے اسکول بیگ میں چوری شدہ سامان چھپایہ تھا ، برآمد تمام سامان ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے عملے کے حوالے کیا جائے گا ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔