پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش،بجلی کانظام معطل

پنجاب کےمختلف شہروں بارش،بجلی کانظام معطل
کیپشن: Rain, power system suspended in different cities of Punjab

ایک نیوز:پنجاب کےمختلف علاقوں میں کہیں تیزکہیں ہلکی بارش کاسلسلہ جاری،تیزہواؤں سے بجلی کانظام دھرم بھرم ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب بھرمیں گرج چمک اورتیزہواؤں کےساتھ موسلادھاربارش کاسلسلہ جاری ہے، بارش اورتیزہواؤں کےباعث بجلی کےمتعددفیڈرزٹرپ کرگئے۔
سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

شکرگڑھ اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرم موسم کی سختی میں کمی ہوگئی، بارش کی وجہ سے بجلی کے کئی فیڈر ٹریپ ہو گئے ۔موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کِھل اٹھے۔موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
 راولپنڈی کے مضافات میں بارش شروع ہوتےہی گرمی کا زور ٹوٹ گیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ سات تاریخ تک جاری رہے گا ۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے شدید گرمی تھی ۔