تیزآندھی سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سولرپینل کاپول کھول دیا

Jul 04, 2023 | 22:14 PM

ایک نیوز:لاہور میں آنے والی تیز آندھی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لگائے جانے والے سولر سسٹم کی مضبوطی کا پول کھول دیا۔ تیز آندھی سے سولر پینل کی پلیٹس اکھڑ کر گر گیئں.

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تعمیر سولر سسٹم پروجیکٹ مکمل ہونے سے پہلے ہی تباہ ہو گیا۔15 کروڑ روپے کی لاگت سے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور پنجاب سٹیڈیم میں سولر سسٹم لگایا جا رہا ہے۔حکومت پنجاب کا سپورٹس ایرینا میں زیر تعمیر سولر سسٹم کو آندھی سے پہنچنے والے نقصان سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ 

مزیدخبریں