جاپانی کمپنی کی دودریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز

جاپانی کمپنی کی دودریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز
کیپشن: Japanese company's proposal to start ferry service from Dodaria to Port Qasim

ایک نیوز: جاپان کی کمپنی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دو دریاسے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے جاپانی کمپنی کے سینیئر جنرل منیجر (جی ایم) سینٹرل ایشیا و مڈل ایسٹ نے ملاقات کی جس میں واٹر اسپورٹس کے مختلف منصوبے شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ کینجھر، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجز  پر واٹر اسپورٹس کے منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔

ملاقات کے دوران جاپانی کمپنی کے جی ایم نے دو دریاسے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز دی اور کہاکہ اپنی تجاویز لکھ کر سندھ حکومت کو پیش کریں گے۔

اس پر مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہا کہ جاپانی کمپنی، سندھ انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور محکمہ سیاحت اجلاس کرے جس میں طےکریں کن مقامات پر واٹر اسپورٹس اورفیری سروس شروع ہوسکتی ہے۔