ایک نیوز :کالیکی منڈی میں اوباش نوجوان کاشراب پی کر بیوٹی پارلرپرحملہ،شیوکروانےکی ضد،خواتین سے بدتمیزی ،ہاتھاپائی کے دوران ایک لڑکی بے ہوش ہوگئی۔
حافظ آباد کے نواحی گاؤں کالیکی منڈی کے معروف ڈاہرانوالہ بازار میں مارکیٹ کے مالک اوباش فتح شیر عرف فتو نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر مارکیٹ میں قائم بیوٹی پارلر پر جا کر وہاں موجود لڑکیوں کو ہراساں کرتے ہوۓ اپنی شیو کرنے کی ضد کر دی لڑکیوں کے منع کیا تو ملزم فتح شیر نے ان سے گالی گلوچ کرنا شروع کر دی اور سامان کی توڑ پھوڑ کردی اور خواتین سے ہاتھا پائی کرنے کی بھی کوشش کی۔مارکیٹ میں موجود دیگر دوکانداروں نے خواتین کی جان چھڑائی
متاثرہ خواتین نے 15پرکال کردی ۔پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ملزم فتح شیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔