ایک نیوز :برازیل کے سپر اسٹار فٹ بال کھلاڑی نیمار جونیئر پر وسیع و عریض بیچ ہاؤس میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئےمصنوعی جھیل کی تعمیر پرجرمانہ عائد کیاگیا۔
حکام کاکہنا ہے کہ نیمار پر اپنی حویلی میں غیر قانونی طورپر ایک مصنوعی جھیل تعمیر کرنے پر 3.33 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔شاندار حویلی میں کئی ماحولیاتی خلاف ورزیوں کا پتہ چلا۔ ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ کارکنان اس میں ایک مصنوعی جھیل اور ساحل سمندر بنا رہے تھے۔خلاف ورزیوں میں "بغیر اجازت کے ماحولیاتی کنٹرول کے تحت تعمیرات کرنا، بغیر اجازت کے دریا کے پانی کا رخ موڑ کر اپنی حویلی میں لانا، بغیر اجازت کے زمین اور پودوں کو کاٹنا بھی شامل ہے۔"
حویلی کی مالیت کروڑوں ڈالر کی ہے۔ یہ برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے جنوبی ساحلی قصبے منگارا تیبا میں واقع ہے۔