متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ 

Jul 04, 2023 | 21:05 PM

ایک نیوز:حکومت نے متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا، پی آئی اے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے شیئرز اسٹاک ایکسچینج سے فروخت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ۔بعض اداروں کےحصص اسٹاک ایکسچینج کےذریعےعوام کو فروخت کئےجائیں گے جبکہ متعدد اداروں کا مینجمنٹ کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کردیا جائےگا۔3پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے شئیرز سٹاک ایکسچینج کے ذریعے عوام کو فروخت ہوں گے اور اسٹیٹ لائف کی بھی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کروائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کےشیئرز بھی اسٹاک ایکسچینج سے فروخت ہوں گے۔حکومت ان اداروں کا مینجمنٹ کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کرنے کو تیار ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے شیئرز کا الگ کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اسلام آباد ائیرپورٹ کا کنٹرول نجی شعبےکے حوالے کرنے کے لئے درخواستیں طلب کر چکی ہے، نجکاری کے عمل سے اربوں روپے حاصل ہوں گے

وزیراعظم نے خسارے والے اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں