ایک نیوز :پاکپتن میں پولیس نے 2کروڑ کی ڈکیتی کے کیس میں 2مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ جائے وقوعہ سے کئی اہم شواہد مل گئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو جیو فینسنگ اور بذریعہ فرانزک حاصل کئے گئے شواہد کی روشنی میں پکڑا گیا۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے دونوں کو ہی نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔ جہاں مزید پوچھ کچھ جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واردات یکم جولائی کی شب پیش آئی۔ واردات میں چار ڈاکو اسلحہ کے زور پر ڈی ایس پی سجاد کے گھر داخل ہوئے۔ اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور دو کروڑ روپے مالیتی طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔