آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا لیاقت شہاب کے انتقال پر اظہار افسوس

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا لیاقت شہاب کے انتقال پر اظہار افسوس
کیپشن: Asif Zardari and Bilawal Bhutto expressed their grief over the death of Liaquat Shahab

ایک نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے خیبرپختونخوا میں پارٹی رہنما لیاقت شہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ٹویٹراکاؤنٹ پرجاری بیان میں آصف علی زرداری نے لیاقت شباب کے انتقال پر ان کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاکی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ لیاقت شباب مرحوم کی پارٹی کے لئےخدمات یاد رہیں گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے لیاقت شہاب کے انتقال پر اظہاردکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ لیاقت شہاب مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی پارٹی کے لیئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔