ایک نیوز:صوبائی دارلحکومت کے گورنرہاؤس چوک میں ٹریفک وارڈن پراسلحہ تاننےوالےبغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کودوست سمیت گرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گورنرہاوس چوک میں پٹرولنگ آفیسر نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو روکا۔بغیر ہیملٹ موٹرسائیکل سوار نے فون کرکے دوست کو بلا لیا۔دونون ملزمان نے پہلے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پھر پٹرولنگ آفیسر پر پسٹل تان لیا۔انچارج مال ون نے ساتھی وارڈنز کی مدد سے دونوں ملزمان کو دھر لیا۔زبیر اور سہیل نامی دونوں ملزمان اسلحہ سمیت تھانہ ریس کورس پولیس کے حوالے،اندراج مقدمے کی درخواست بھی دیدی گئی۔
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کاکہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزمان کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔