ایک نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں۔ تاہم اب ایک فلسطینی نوجوان نے تل ابیب میں اسرائیلیوں پر کارخودکش حملہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان کی شناخت 23 سالہ حسین حلیلہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ جنوبی ہیبرون کے سموا قصبے کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔ نوجوان نے تل ابیب کے علاقے روزن سٹریٹ میں کار ایک ہجوم پر دوڑا دی۔ جس کے نتیجہ میں کم از کم 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اطلاعات آرہی ہیں کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا اور نوجوان کو موقع پر ہی گولی مار کر شہید کردیا گیا ہے۔