ایک نیوز: بھارت میں اقلیتوں پر تو ہندو توا کے مظالم کی آئے روز خبریں آتی رہتی ہیں لیکن اب ایک تازہ واقعہ میں ایک بی جے پی رہنما نے نیچی ذات کے ہندو پر پیشاب کردیا ہے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا۔ جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک نمائندے پرویش شکلا نے نیچی ذات کے ہندو پر پیشاب کردیا ہے۔ ملزم کاتعلق اعلیٰ ذات کی ہندو برادری سے بتایا جارہا ہے اور وہ ایم ایل اے کیدار ناتھ شکلا کے عزیز ہیں۔
یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تشویشناک حالت پر روشنی ڈالتا ہے۔ ملک میں نچلی ذات کے افراد اور اقلیتیں روزانہ کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور پسماندگی کا نشانہ بننے والی جانوروں کی حالت زار سے مشابہہ زندگی گزار رہے ہیں۔