نجم سیٹھی کے ساتھی غلط فہمی پیدا کررہے ہیں،سرفراز نواز کا زرداری کو خط  

نجم سیٹھی کے ساتھی غلط فہمی پیدا کررہے ہیں،سرفراز نواز کا زرداری کو خط  
کیپشن: Najam Sethi's associates are creating misunderstanding, Sarfraz Nawaz's letter to Zardari

ایک نیوز: نجم سیٹھی کے ساتھی اتحادی جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز  نے سابق صدر آصف زرداری کے نام خط ارسال کردیا۔


سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شپ کے الیکشن میں تاخیر کے معاملے پر میدان میں آگئے۔

 سابق کرکٹر سرفراز نواز کا خط میں کہنا تھا کہ ذکا اشرف وزیراعظم کی چوائس ہیں جسکا سب کو احترام کرنا چاہیے۔جب تک نجم سیٹھی اقتدار میں تھے پیپلز پارٹی نے کسی معاملے میں دخل اندازی نہیں کی۔ذکا اشرف کے خلاف بلاوجہ عدالت میں مقدمات بنوائے گئے، آصف زرداری کا ذکا اشرف کو چیئرمین کے لئے نامزد کرنا بہترین فیصلہ ہے۔پاکستان میں کھیل میں بہتری آئے گی۔

 سابق کرکٹر سرفراز نواز  نے خط کی کاپی وزیراعظم شہبازشریف،نوازشریف،مولانا فضل الرحمان کو بھی بھجوادی ۔