سویڈن واقعہ کیخلاف 7 جولائی کو ملک بھر میں یوم مذمت منائیں گے، سراج الحق

سویڈن واقعہ کیخلاف 7 جولائی کو ملک بھر میں یوم مذمت منائیں گے، سراج الحق
کیپشن: A day of condemnation will be celebrated across the country on July 7 against the Sweden incident, Sirajul Haq

ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سویڈن واقعے کیخلاف جمعہ 7 جولائی کو ملک بھر میں یوم مذمت منائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن کریم نہیں دو ارب مسلمانوں کے دل جلائے گئے، واقعہ کے خلاف 7جولائی جمعہ کو ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے مشترکہ یوم مذمت منانے کے لیے مختلف ممالک سے رابطے کیے۔ طے پایا ہے جمعہ کو ترکی، ملائیشیا، لبنان، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی مظاہرے ہوں گے۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ مساجد کے آئمہ اکرام سے درخواست ہے مظاہروں کی قیادت کریں۔ روسی صدر ، کینیڈین وزیراعظم، پوپ فرانسس کی جانب سے مذمت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عیسائی دنیا کے امام توہین مذاہب رکوانے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران خاندانوں کی طرف سے باہر بیٹھ کر کیے گئے فیصلے پانی میں مدھانی ہیں، ملک کے حقیقی وارثین عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے، 12اگست کے بعد حکومت قائم رہی تو غیرآئینی ہو گی، پیپلزپارٹی کا کراچی میں میئر گلے کا پھندہ بن جائے گا۔