بھارت میں ٹرک نے متعدد گاڑیاں کچل دیں،15 افراد ہلاک

بھارت میں ٹرک نے متعدد گاڑیاں کچل دیں،15 افراد ہلاک
کیپشن: A truck crushed several vehicles in India, killing 15 people

ایک نیوز :بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرک متعدد گاڑیوں کو کچلتا ہوا ڈھابے میں گھس گیا۔حادثے میں 15 افراد ہلاک ایک درجن زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق حادثہ ممبئی سے 300 کلومیٹر دور ممبئی آگرہ ہائی وے پر پیش آیا۔ جہاں بریکیں فیل ہونے پر ٹرک بے قابو ہوکر دو موٹرسائیکلوں، کار اور دوسرے ٹرک سے ٹکرایا۔ ٹرک مدھیا پردیش جارہا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل ہندوستان کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں ہفتے کی صبح ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے، مقامی پولیس نے بتایا کہ بس ناگپور سے پونے جا رہی تھی۔