لاہور اور کوئٹہ میں جان لیوا وائرس سراٹھانےلگے،ایک مریض دم توڑ گیا

لاہور اور کوئٹہ میں جان لیوا وائرس سراٹھانےلگے،ایک مریض دم توڑ گیا
کیپشن: Deadly virus spread in Lahore and Quetta, one patient died

ایک نیوز :لاہور میں کورونا کے بعد  نیگلیریا  جبکہ کوئٹہ میں کانگو وائرس سر اٹھانے لگا۔ہسپتال میں زیر علاج نیگلیریا کا 31 سالہ مریض جان کی بازی ہارگیا ۔

سروسز سپتال انتظامیہ کاکہنا تھا کہ  نیگلیریا میں مبتلا مصطفی شفیق کو 2 روز قبل سر میں شدید درد کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔پرائیویٹ لیبارٹری میں نگلیریا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر علاج معالجہ جاری تھا ۔مصطفی شفیق باڈی بلڈر تھا اور دو روز قبل سوئمنگ کے دوران سر میں درد ہونے سے سروسز ہسپتال لایا گیا تھا ۔مصطفی شفیق سوئمنگ کے دوران نیگلیریا کا شکار ہوا تھا۔

دوسری جانب بلوچسان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایک مریض میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عبدالحمید نامی مریض کو 3 روز قبل مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ سے تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا، جہاں مریض کے ٹیسٹ کیے گئے۔رپورٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم مریض کا علاج جاری ہے اور اب مریض کی حالت خطرے سے باہرہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کانگو کے   19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 7 افراد کانگو سے جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس مویشیوں میں پایا جاتا ہے اور اس وائرس کے پھیلنے کی سب سے اہم وجہ جانور ہی ہیں، جن میں گائے، بھینس اوربھیڑ، بکریاں شامل ہیں۔