فواد چودھری کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب 

فواد چودھری کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب 
کیپشن: Seeking response from the Election Commission on the request of Fawad Chaudhary

ایک نیوز :اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پرالیکشن کمیشن سے چھ جولائی کو حتمی دلائل طلب کر لیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج چیف جسٹس عامر فاروق نےفواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چودھری کے دلائل دیتے ہوئے کہاالیکشن کمیشن بدنیتی پر مبنی کارروائی کر رہا ہے، ایک ہی الزام پر دو دو جگہوں پر کاروائی نہیں ہو سکتی،یہ فواد چودھری کو الیکشن سے نااہلی کرنے کی کوشش ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے چھ جولائی کو حتمی دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک رکھا ہے۔