جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کیس: گرفتار 55 خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کیس: گرفتار 55 خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
کیپشن: Jinnah House vandalism case: Hearing on bail application of 55 arrested women adjourned till tomorrow

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمے میں گرفتار 55 خواتین کی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی کل تک ملتوی کر دی ہے۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے صنم جاوید ، فوزیہ ملک سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ خواتین کے وکلا نے دلائل دیئے جو کل یعنی پانچ جولائی کو بھی جاری رہیں گے۔ 

سابق گورنر پنجاب کی اہلیہ سمیت دیگر کی خواتین نے اپنی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تمام ملزموں کی درخواست پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے گا۔ رابعہ سلطان اور صنم جاوید سمیت تمام درخواست گزار اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ ان خواتین کیخلاف جناح ہاؤس پر حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔