ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف نے ”بَلّے“ کے نشان کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرلیا ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی منظوری سے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں الیکشن کمیشن سے ”بَلّے“ کی بطور انتخابی نشان الاٹمنٹ کی استدعا کی گئی ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا درخواست میں موقف ہے کہ انتخابات سے قبل اپنی مرضی کے انتخابی نشان کے حصول کی درخواست قانونی تقاضا ہے ۔تحریک انصاف کے امیدوار قومی و صوبائی انتخابات میں بَلّے کے نشان ہی پر حصہ لیں گے، انشاءاللہ۔