عدالت کا خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

Jul 04, 2023 | 17:41 PM

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ  نے  سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے  ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ خدیجہ شاہ کے وکیل نے بتایا کہ  فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت مسترد کی ہے۔ 

وکیل نے نشاندہی کی کہ  خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔ وکیل نے یہ بھی بتایا کہ خدیجہ شاہ کا سب سے چھوٹا بیٹا پانچ برس کا ہے اور اسے ماں کی نگہداشت کی ضرورت ہے۔ 

وکیل نے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹس کا بھی حوالہ دیا۔ وکیل نے استدعا کی کہ خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں