منی لانڈرنگ کیس: چودھری پرویزالہٰی کی شریک ملزمہ بڑی مشکل میں گرفتار

منی لانڈرنگ کیس: چودھری پرویزالہٰی کی شریک ملزمہ بڑی مشکل میں گرفتار
کیپشن: Money Laundering Case: Chowdhury Pervaizalhi's co-accused arrested in big trouble

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی شریک ملزمہ سائرہ انور کی ضمانت منظوری کے فیصلے کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کر دیے۔  

تفصیلات کے مطابق جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوٸے ملزمہ سائرہ انور کو نوٹس جاری کر دیے۔ 

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سائرہ انور کے اکاؤنٹس میں 175 ملین روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ سائرہ انور نے 150 ملین سے زائد کی متعدد جائیدادیں خریدیں۔ سائرہ انور نے بنک ٹرانزیکشنز میں ذرائع آمدن ظاہر نہیں کئے۔ ملزمہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ 

عدالت کو بتایا گیا کہ ٹھوس شواہد موجود ہونے کے باوجود ماتحت عدالت نے خلاف قانون ملزمہ کی ضمانت منظور کی۔ ہاٸیکورٹ سے سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ملزمہ سائرہ انور کی ضمانت منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔