پاکستان کے ڈیفالٹ کاسوچنےوالوں کو مایوسی ہوئی،ملک بوستان

پاکستان کے ڈیفالٹ کاسوچنےوالوں کو مایوسی ہوئی،ملک بوستان
کیپشن: Those who thought of Pakistan's default were disappointed, Malik Bustan

ایک نیوز: فاریکس ایکسچینج ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما ملک بوستان نے کہا ہےکہ شہباز شریف نے اسٹاک کے چھکے چھڑادیے ہیں اب ہوسکتا ہےکہ ڈالر 270 سے کم ہوجائے۔پاکستان کے ڈیفالٹ کاسوچنےوالوں کو مایوسی ہوئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-04/news-1688473554-1599.mp4

فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے رہنما ملک بوستان  کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں اضافے نے ریکارڈ قائم کیا ۔ جو لوگ سوچ رہے تھے پاکستان ڈیفالٹ کرے گا، انہیں مایوسی ہوئی۔ پاکستان کا جیسے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا ہے اس کے بعد ڈالر کا ریٹ نیچے آیا ہے، جن لوگوں نے اس امید پر ڈالر روکے تھے کہ ڈالر 500 روپے تک جائے گا تو ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ  شہباز شریف نے اسٹاک کے چھکے چھڑادیے ہیں اب ہوسکتا ہےکہ ڈالر 270 سے کم ہوجائے۔ بلوم برگ بھی کہہ رہا ہے کہ ڈالر 240 تک آسکتا ہے، پاکستان کے اچھے دن آنے والے ہیں کیونکہ پاکستان نے ایک اچھے فیصلے کیے ہیں۔