بشریٰ بی بی کرپشن الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب طلب

Jul 04, 2023 | 17:19 PM

ایک نیوز: اینٹی کرپشن پنجاب نے بشری بی بی کو آبائی گاؤں میں غیر قانونی ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزام میں طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن نے بشری بی بی کو 5 جولائی بروز بدھ کو طلب کیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق بشری بی بی کو اپنے گاؤں میں غیر قانونی طور پر ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔ بشری بی بی پر من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلوانے کا الزام ہے۔ 

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بشری بی بی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک اور بنی گالا کی رہائش گاہوں پر چسپاں کیا ہے۔ بشری بی بی کی طلبی کا نوٹس اس کے وکلاء علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کروایا گیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-04/news-1688484562-2822.mp4

ترجمان کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کو اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں کل طلب کیا گیا ہے۔ عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں