سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات طلب

Jul 04, 2023 | 17:16 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں مالی سال 23-2022 کے گوشواروں کی تفصیلات 29اگست تک جمع کرائیں۔سیاسی جماعتیں آمدنی،اخراجات،واجبات اور فنڈنگ کے ذرائع سے متعلق تفصیلات جمع کرائیں۔سیاسی جماعتوں کو اکاؤنٹس آڈٹ اور چارٹڈ اکاونٹنٹ کی رپورٹ بھی جمع کرانا ہوں گی۔سیاسی جماعتوں کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈز نہ حاصل کرنے سے متعلق سرٹیفکٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔

مزیدخبریں